مصر كے سيكورٹی حكام نے مصر كے شيعہ قرآنی محقق كے تہران جانے پر پابندی لگا دی ہے

IQNA

مصر كے سيكورٹی حكام نے مصر كے شيعہ قرآنی محقق كے تہران جانے پر پابندی لگا دی ہے

سياسی گروپ: مصر كے سيكورٹی اداروں اور قاہرہ ائرپورٹ كےسيكورٹی حكام نے مصر كے شيعہ دانشور اور قاہرہ كے "النور" قرآنی ريسرچ سنٹر كے انچارج "محمود جابر" كوتہران جانے پر پابندی لگا دی ہے۔
محمود جابر نےبين الاقوامی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے ٹيلی فونك بات چيت كے دوران اس خبر كی تائيد كرتےہوئے كہا كہ میں ۱۰ جولائی كو قاہرہ سےدبئی اور پھر دبئی سے تہران جانے كا ارادہ ركھتا تھا كہ قاہرہ ائرپورٹ كے سيكورٹی حكام اور مصر كے نامعلوم سيكورٹی اداروں نے ان پر پابندی لگا دی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تہران میں ميرے سفر كا مقصد ۱۱ سے ۱۵ جولائی كو تہران میں "قرآن كريم اور ہيومينیٹز" نامی بين الاقوامی سيمينار میں شركت كرنا تھا ليكن افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ مصر كے سيكورٹی حكام نے ان پر پابندی لگا دی ہے۔
612848