بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ عفيف نابلسی نے ۱۳ جولائی كو لبنان كی "تحرير اسلامی" پارٹی كے ايك وفد سے ملاقات كے دوران اس بات پر زور ديا ہے كہ طاقتور اسلام، دنيا میں عدل و انصاف اور اسلامی پائيداری كو قائم كر سكتا ہے اور زندگی كے تمام پہلووں میں انسان كے الہام بخش ہے۔
علامہ نابلسی نے مزيد كہا كہ ہر چيز سے پہلے مسلمانوں كی مشكلات كی بازگشت ان كی اپنی طرف ہے كيونكہ مذہبی تعصبات میں گرفتار ہو كر علاقے كے ممالك اور معاشروں كی ترقی كے لئے ركاوٹوں كا باعث بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نےآخر میں كہا كہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ايران اور تركی عالم اسلام كے لئےآئیڈيل ہیں اور شيعہ اور سنی مسلمانوں كو اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم كر كے دشمنوں كے چيلنجز كا منہ توڑ جواب دينا چاہیے۔
614292