آيت اللہ قبلان نے دينی اور قومی اقدار سے تمسك كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

آيت اللہ قبلان نے دينی اور قومی اقدار سے تمسك كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی گروپ: لبنانی شيعوں كی سپريم اسلامك اسمبلی كے قائم مقام آيت اللہ قبلان نے ملكی مفادات كے تحفظ كی غرض سے دينی اور قومی اقدار سے تمسك كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نےموحدين دروز گروپ كے عالم دين شيخ عقل اور لبنان كی انجمن گفتگو اسلامی و عيسائی كے ركن عباس الحلبی سے ملاقات كے دوران قومی مسائل كے بارے میں بحث و گفتگو كی ہے۔
آيت اللہ قبلان نے مزيد كہا كہ لبنان، لبنانيوں كی گردن پر ايك امانت ہے اور اس ملك كے مقابلہ عدم ذمہ داری خيروبركت سے دور ہونے كا باعث ہے۔
انہوں نے آخر میں لبنانيوں سے آپس میں اتحاد و يكجہتی كی اپيل كرتے ہوئے كہا ايك موقف اور مشتركہ كوششوں كے ذريعے مختلف سازشوں كے مقابلے میں لبنان مستحكم اور استوار چٹان كی مانند كھڑا رہے گا۔
614257