شمالی قبرس كے محكمہ امور ديانت كی جانب سے اس ملك میں قرآنی كلاسوں پر حملے كی مذمت

IQNA

شمالی قبرس كے محكمہ امور ديانت كی جانب سے اس ملك میں قرآنی كلاسوں پر حملے كی مذمت

سياسی گروپ: شمالی قبرس كے محكمہ امور ديانت نے لائيك سنڈيكیٹ كے اراكين كے قرآن كريم كی تعليمی كلاسوں پر حملے كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Cihan كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جمہوریہ ترك شمالی قبرس كے محكمہ ديانت كے اراكين اور بعض مسلمان دانشوروں كے توسط سے صادر ہونے والے بيانیےمیں لائيك سنڈيكیٹ كے اراكين كے قرآنی كلاسوں كے اساتذہ اور طلباء پر حملے كی بھرپور مذمت كرتے ہوئے حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس واقع كے عناصر كے خلاف فی الفور كاروائی كریں۔
اس بيانیے كے اختتام پر شمالی قبرس میں مسلمانوں كی اسلامی اور دينی اقدار كی حفاظت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے قرآنی كلاسوں پر حملے كو نظریہ كی آزادی كے خلاف جدوجہد اور قومی امتيازی سلوك قرار ديا ہے۔
614239