بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے امارات كی خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے اپنے بيانیےمیں كہا ہے كہ اسرائيل كے اس اقدام كا مقصد قدس شہر كی رہائشی اور آبادانی ڈھانچے كو تبديل كرنا ہے اور اس علاقے كے اسلامی اور عربی تشخص كو نابود كرنا ہے۔
احسان اوغلو نے مزيد كہا كہ قدس شريف میں یہودی بستيوں كی تعمير اس شہر كے مستقبل كے لئے انتہائی خطرناك ہے اور اس كے برے نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے صیہونيوں كے اس اقدام كوبين الاقووامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی قرار ديا ہے۔
615037