بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی نے اپنے ايك بيانیے میں زاہدان كی جامع مسجد میں دہشت گردی كے واقعہ كی شديد مذمت كی ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ حضرت امام حسين علیہ السلام كی ولادت با سعادت كے دن زاہدان كی جامع مسجد میں ہونے والے دھماكے نے ايك مرتبہ اسلام دشمنوں كی پست اور پليد حركت كو نماياں كيا ہے كہ جس میں دسيوں افراد شہيد ہوئے ہیں۔
تقريب مذاہب ورلڈ اسمبلی نے اس المناك واقعہ كی بھرپور مذمت كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہے كہ اس قسم كے افسوسناك واقعات مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كو كوئی نقصان نہیں پہنچا سكتے۔
615794