ايران كے قرآنی مقابلے، بين الاقوامی تجربات كے حصول كا ذريعہ ہیں: آسٹريلوی نمائندہ

IQNA

ايران كے قرآنی مقابلے، بين الاقوامی تجربات كے حصول كا ذريعہ ہیں: آسٹريلوی نمائندہ

سياسی گروپ: ايران كے ۲۷ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں آسٹريليا كے نمائندے نے ان مقابلوں كو بين الاقوامی تجربات كو كسب كرنے كا بہترين ذريعہ قرار ديتے ہوئے ان مقابلوں میں اپنی شركت كو ايك عظيم الہی نعمت قرار ديا ہے۔
آسٹريليا كے افغانی الاصل قاری مہدی كاكانی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كے دوان ايرانی قراء كی صوت كی تعريف كرتے ہوئے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں حسين كرمی كی تلاوت كو سراہا ہے۔
انہوں نے ان مقابلوں كے انعقاد كے طريقہ كو بہترين قرار ديتے ہوئے كہا انٹرنیٹ يا مختلف سافٹ ويئرز كے ذريعے ايران كی قرآنی خبروں سے آگاہی حاصل ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ آسٹريليا میں زندگی گزارنے كے حالات اسلامی ممالك میں زندگی گزارنے سے مختلف ہیں ہمارے ثقافتی حالات ان كے ثقافتی حالات سے مختلف ہیں اور اس میں كسی سركاری آرگنائزيشن يا ادارہ كی جانب سے كوئی قرآنی سنٹر تاسيس نہیں ہوا ہے۔
ليكن مجھے اميد ہے كہ آئندہ اس ميدان میں اقدامات كیے جائیں گے۔
612378