زاہدان كے بم دھماكوں كے مقابلے میں خاموشی تكفيری ٹولے كے اقدام كی تائيد ہے

IQNA

زاہدان كے بم دھماكوں كے مقابلے میں خاموشی تكفيری ٹولے كے اقدام كی تائيد ہے

سياسی گروپ: كويت میں مراجع تقليد كے نمائندے "سيد محمد باقر مہری" نے زاہدان كے بم دھماكوں كے مقابلے میں خاموشی كو تكفير ٹولے كے اقدام كی تائيد قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی اباء كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سيد محمد باقر مہری نے اپنے ايك بيانیے میں اس وحشيانہ اور غير انسانی اقدام كی مذمت كرتے ہوئے عالم اسلام كے علماء اور اسلامی تحريكوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ عراق، پاكستان، افغانستان جيسے اسلامی ممالك میں ہونے والے بم دھماكوں كے نتيجے میں بے گناہ افراد كی ہلاكت كی شديد مذمت كریں۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ زاہدان میں ہونے والے بم دھماكوں كے ذمہ دار افراد دين اسلام سے خارج ہیں اور اس سانح میں شہيد ہونے والے افراد كا گناہ فقط ان كا شيعہ ہونا ہے۔
المہری نے كہا كہ اس قسم كے اقدامات كے مقابلے میں خاموشی اختيار كرنا تكفيری اور دہشت گرد ٹولے كی حمايت شمار ہوتی ہے اور یہ اقدام شرعی طور پر حرام ہے اور ہر كوئی بھی اس تكفيری ٹولے كے اقدام كی حمايت كرے گا وہ قيامت كے دن انہیں كے ساتھ محشور ہو گا۔
617149