بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے بيروت میں اپنے درس اخلاق میں شر اور برائی كی جڑ اسرائيل كا مقابلہ كرنے كے لئے اسلامی اور عربی ممالك ك درميان اتحاد و وحدت كے قيام كا مطالبہ كيا ہے۔
انہوں نے لبنان میں اسرائيلی جاسوسوں كی موجودگی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہمیں دشمن كی سازشوں كے مقابلے میں لبنان كی حفاظت كرنی چاہیے كيونكہ اس دشمن نے اندرونی وحدت كو نقصان پہنچانے كے لئے جاسوسی كا جال بچھا ركھا ہے۔
آيت اللہ قبلان نے آخر میں كہا كہ لبنانی شہريوں كو اپنی صفوں میں اتحاد اور فوج، مقاومت اور ملت كے درميان وحدت كے ذريعے دشمن كی سازشوں كو ناكام بناناچاہیے۔
618091