ملائيشيا كے وزير اعظم كے مذہبی مشير كی جانب سے اس ملك كے مسلمانوں كو اتحاد كی دعوت

IQNA

ملائيشيا كے وزير اعظم كے مذہبی مشير كی جانب سے اس ملك كے مسلمانوں كو اتحاد كی دعوت

سياسی گروپ: ملائيشيا كے وزير اعظم كے مذہبی مشير "داٹوك عبداللہ امدی زين" نے اس ملك كے مسلمانوں كو اتحاد و وحدت كی دعوت دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے BERNAMA كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انہوں نے ۱۹ جولائی كو اس ملك كی مطبوعات سے بات چيت كے دوران امت اسلام كے درميان وحدت پر مبنی دين اسلام كے دستورات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا وہ ملائيشا كے تمام مسلمان بالخصوص دينی قائدين كی یہ ذمہ داری ہے كہ وہ امت كے اتحاد كے لئے مدد كریں اگر مسلمانوں كے درميان اختلافات كو ہوا دی گئی تو نہ فقط اس ملك كے سماجی امن بلكہ اسلام كو بھی نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس ملك كے عوام كے درميان اتحاد و وحدت كے فروغ كا واحد راستہ ملك كی مختلف سياسی پارٹيوں كے درميان اختلافات كو ختم كرنا ہے۔
618212