سعودی عرب كے وكلاء كی جانب سے شيعہ سرگرم عمل افراد كی گرفتاری پر نكتہ چينی

IQNA

سعودی عرب كے وكلاء كی جانب سے شيعہ سرگرم عمل افراد كی گرفتاری پر نكتہ چينی

سياسی گروپ: سعودی عرب كے صوبے "قطيف" اور "احساء" كے بعض وكلاء نے اس ملك كے بعض شيعہ سرگرم عمل افراد كی گرفتاری پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی اباء كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے صوبوں قطيف اور احساء كے وكلاء نے اپنے بيانیے میں كہا ہے كہ شيعہ بلاگ نويس اور سرگرم ركن "منير الحصباص" كے علاوہ صوبہ احساء كے تقريباً ۱۰ شيعہ جوان ابھی تك جيلوں میں ہیں۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ صوبہ قطيف كے "يوسف زاہری" اور "محمد اللباد" بھی ۶ ماہ سے زائد عرصہ سے جيل میں ہیں اور ان افراد پر مختلف قسم كی تہمتیں لگا كر قيد كر ركھا ہے۔
اسی طرح ان شيعہ نوجوانوں پر یہ الزام لگايا گيا ہے كہ وہ امام حسين(ع) كی عزاداری كی مناسبت سے دينی بينرز اور پلے كارڈ لگا رہے تھے۔
618150