Oic كی جانب سے بغداد كے علاقے "رضوانیہ" میں بم دھماكہ كی مذمت

IQNA

Oic كی جانب سے بغداد كے علاقے "رضوانیہ" میں بم دھماكہ كی مذمت

سياسی گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل نے ۱۸ جولائی كو بغداد كے علاقے "رضوانیہ" میں ہونے والے خودكش حملے كی شديد مذمت كی ہے كہ جس میں كئی عراقی شہری جان بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے خبررساں ايجنسی ٹرنیڈ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے دہشتگردی كے ان واقعات كے مقابلے میں عراقی عوام كو اپنی صفوں میں وحدت كے تحفظ كی دعوت دی ہے۔
Oic كے سيكرٹری جنرل نے عراق كے سياسی حكام سے اپيل كی ہے كہ وہ اس ملك كی سلامتی اور امن وامان كے لئے فوری طور پر ايك نئی حكومت تشكيل دیں۔
619116