بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے alqubanchi.com سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمين سيد صدرالدين قبانچی نے ۲۳ جولائی كو نجف اشرف كے "الفاطمیہ' امام بارگاہ میں اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ عيسائی حضرت عيسی(ع) كو منجی عالم بشريت مانتے ہیں اور مسلمان بالخصوص شيعہ بارہویں امام حضرت ولی عصر(عج) كو منجی عالم بشريت مانتے ہیں بلكہ اہل سنت كے عظيم عالم دين "ابن عربی" اپنی كتاب " الفتوحات المكیۃ" میں امام زمانہ(عج) كو منجی عالم بشريت مانتے ہیں۔
620173