مصر نے اردن سے "انصارا" نامی قافلے كی غزہ جانے كی حمايت كر دی ہے

IQNA

مصر نے اردن سے "انصارا" نامی قافلے كی غزہ جانے كی حمايت كر دی ہے

سياسی گروپ:اردن كے ڈاكٹروں كی يونين نے كہا ہے كہ مصر نے اردن كے "انصارا" نامی قافلے كے غزہ جانے كی حمايت كر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے الجزيرہ سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كے ڈاكٹروں كی يونين كے سربراہ احمد العرموطی نے اس بارے میں كہا ہے كہ مصری حكومت كی مخالفت كی وجہ سے یہ قافلہ غزہ نہیں جا سكا تھا ليكن آخر كار آئندہ مہينے كے آخری ايام میں قافلہ غزہ كی پٹی روانہ ہو جائے گا۔
طے یہ پايا ہے كہ یہ قافلہ مصر كے بندرگاہ "العريش" كے ذريعے غزہ میں داخل ہو گا اور فلسطينی ضرورت مندوں كو میڈيكل،غذائی اور سلامتی كی اجناس پہنچائے گا۔
620589