حضرت مہدی(عج) كی قيادت كے الہی ہونے پر ايمان موجودہ دنيا كی ضرورت ہے: انجمن اسلامی اہل بيت(ع) برطانیہ كے نمائندے

IQNA

حضرت مہدی(عج) كی قيادت كے الہی ہونے پر ايمان موجودہ دنيا كی ضرورت ہے: انجمن اسلامی اہل بيت(ع) برطانیہ كے نمائندے

سياسی گروپ: سورہ رعد كی آيت شريفہ۔۔۔۔۔ ولكل قوم ھاد(۔۔۔ ہر ملت كے لئے ايك ھادی ہے) اس بات پر زور ديتی ہے كہ ہر مسلمان اور غير مسلم معاشرہ ايك الہی قائد اور رہبر ركھتا ہے جو اس معاشرے كو خدا تك پہنچاتا ہے اور مسلمانوں كےنزديك یہ اعتقاد، مہدی(عج) كی قيادت كےالہی ہونےپر ايمان سےمحقق ہونا ہے كہ موجودہ دنيا میں اس اعتقاد كو عام كرنے كی ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےمہدويت نامی چھٹے بين الاقوامی سيمينار میں برطانیہ كی انجمن اسلامی اہل بيت(ع) كے نمائندے محمد الموسوی نے"مہدويت پر اعتقاد مسلمانوں كے اتحاد كا محور" كےموضوع پر تقرير كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كا موضوع شيعوں حتی كہ مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہے بلكہ تمام انسانوں سےمربوط ہے ہر چيز سےپہلے یہ جاننا ضروری ہے كہ اسلام ايك ايسا دين كہ جس كا مقصد خدائی اور الہی پيشوا كی اطاعت كے ذريعے پاكيزہ زندگی بسر كرنا ہے۔
بنابریں مسلمان وہ ہے جو ان اہداف كے تحقق كے لئے كوشش كرنے اور وہ جان لے كہ الہی پيشوا كی اطاعت كے ذريعے ہی اس كے مسلمان ہونے كا كوئی معنی ہے۔
انہوں نے آيت شريفہ۔۔ "ولكل قوم ھاد" كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ آيت شريفہ اس مطلب كی وضاحت كرتی ہے كہ ہر مسلمان اور غير مسلم معاشرے كے لئے ايك پيشوا ہے كہ جو اس معاشرے كےافراد كو خدا كی طرف دعوت ديتا ہے۔
بنا بریں مہدويت پر اعتقاد و فقط مسلمانوں سےمختص نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نےمزيد كہا كہ مہدويت نامی سيمينار فقط ايران میں منعقد نہیں ہونے چاہئیں بلكہ اس حقيقت كی فرياد پوری دنيا میں سنی جانی چاہیے اور اس سيمينار میں دنيا كے ۴۷ ممالك كے نمائندوں كو چاہیے كہ اپنےاپنے ممالك میں جا كر مہدويت كے موضوع پر مشتركہ سيمينار منعقد كریں اور ان سيمينار میں موجود شركاء كو الہی قيادت كے بارے میں گفتگو كرنی چاہیے۔
الموسوی نے شناخت مہدی كے بارے میں اپنی ريسرچ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس ريسرچ میں اس بات پر زور ديا گيا ہے كہ شيعہ اور سنی امام مہدی(عج) پر اعتقاد ركھتے ہیں اور ميری ريسرچ كا موضوع بھی امام زمانہ(عج) كے بارے میں اہل سنت كی احاديث اور علمائے اہل سنت كے توسط سے امام زمانہ(عج) كے بارے میں كتابوں كی تاليف ہے جن میں سے عبداللہ بن عوف، عبداللہ بن عمر، سلمان فارسی، عثمان بن عثمان، ابوايوب انصاری، ام سلمی، عبداللہ بن عباس، البارودی اور ابن عساكر ان افراد میں سے ہیں جنہوں نے اپنی تاليفات میں امام زمانہ(عج) كے بارے میں گفتگو كی ہے يا احاديث نقل كی ہیں۔
محمد الموسوی نے آخر میں كہا كہ ظلم وستم سےبھری موجودہ دنيا میں مہدويت كی ثقافت كی ترويج كرنی چاہیے اور انتظار كی ثقافت كی ترويج كے ذريعے دنيا والوں كو بتائیں كہ تمام مسلمانوں كی اميد امام زمانہ(عج) ضرور ظہور فرمائیں گے۔
620430