بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "الشروق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی سربراہی كانفرنس نےاپنے ايك بيانیہ میں كہا ہے كہ oic كےجنرل سيكرٹری اكمل الدين احسان اوغلو نے كہا ہے كہ عالمی عدالت كا فيصلہ كوزوو كے عوام كے جذبات كی ترجمانی كرتا ہے۔
احسان اوغلو نے كہا ہے كہ يورپ كی سرزمين بھی مسلمانوں كا حق ہے اور يورپ مسلمانوں كے لئے اپنی سرزمين پيش كرے گا۔
Oic كے جنرل سيكرٹری احسان اوغلو نے كہا ہے كہ عالمی عدالت كا فيصلہ كوزوو اور اس كے ہمسایہ ممالك كو یہ بات سوچنے كا موقع دے گا كہ وہ پر امن ہمسائے كے طور پر ايك دوسرے كا احترام كریں۔ اور تمام تر اختلافات كو بھلا كر مستقبل كی تعمير كا اقدام كریں۔
621081