بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اسلامی اردن نے نيويارك میں مساجد كی تعمير پر پابندی، اسپين میں ايك مسجد پر پابندی، فرانس میں مختلف مساجد كی توہين اور قدس میں آئے دن مساجد كی بے حرمتی كی سخت الفاظ میں مذمت كی ہے اور اسے مسلمانوں كے خلاف امتيازی سلوك سے تعبير كيا ہے۔
حزب اسلامی نے امريكی كليسا كی جانب سے ۱۱ ستمبر كو "قرآن مجيد كو آگ لگانے كا دن" قرار دينے كی پر زور الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس واقعہ كو مسلمانوں كے ساتھ منسلك كرنے كی ايك ناپاك سازش ہے۔
حزب اسلامی نے تمام مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ وہ مسلمانوں كے خلاف امتيازی سلوك كا سختی سے نوٹس ليتے ہوئے علمی اقدام كریں۔
622389