بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائشگاہ میں لاہور میں قائم ايرانی كلچر سنٹر نے مہدويت كو متعارف كرانے كی خاطر تقريباً ۳۰۰ كتب كی نمائش كی جن میں اكثر كتب امام عصر كے حالات زندگی كے متعلق تھیں۔
اس موقع پر كئی اہم مذہبی شخصيات جيسےايرانی كلچر كے انچارج، انجمن امامیہ لكھنوی كے سربراہ جاويد زيدی، ممتاز مذہبی اسكالر گلفام حسين ہاشمی وغيرہ بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر مذہبی اسكالروں نے امام عصر(عج) كے حضور نذرانہ عقيدت پيش كيا اور زائرين حضرات نے قصيدوں كی شكل میں گہائے عقيدت نچھاور كیے۔
روايتی طريقہ كے مطابق آخر میں شيعيان علی(ع) نے اپنےاپنے عريضہ جات دريائے راوی كے سپرد كیے اور یہ عمل صبح كی نماز تك جاری رہا اور اس كے بعد نماز صبح ادا كی گئی۔
623809