قرآن مجيد انبياء كرام اور ائمہ طاہرين كی سيرت پر عمل، واجبات كی ادائيگی اور محرمات سے اجتناب حقيقی منتظر كی خصوصيات ہیں: محمد رضا قزلسفلی

IQNA

قرآن مجيد انبياء كرام اور ائمہ طاہرين كی سيرت پر عمل، واجبات كی ادائيگی اور محرمات سے اجتناب حقيقی منتظر كی خصوصيات ہیں: محمد رضا قزلسفلی

سماجی گروپ: سيراليون میں ايرانی كلچر سنٹر كے انچارج محمد رضا قزلسفلی نے فری ٹاؤن میں نماز جمعہ كے خطبہ میں كہا ہے كہ انسان روز اول سے ہی حجت خدا كا محتاج رہا ہے اور زمين كبھی بھی حجت خدا سے خالی نہیں رہی ہے۔
انہوں نے كہا كہ حقيقی منتظر وہ ہے جس كے امسال میں انبياء كرام كی سيرت اور ائمہ طاہرين كا طرز عمل نظر آئے۔
وہ مقام عمل میں واجبات كی ادائيگی اور محرمات سے اپنا دامن بچاتا ہوا نظر آئے۔ امام جمعہ نے موجودہ اسلامی صورت حال كا تذكرہ كرتے ہوئے كہا كہ رسول اكرم(ص) كا ارشاد ہے كہ جو شخص مسلمانوں كے امور كی اصلاح نہیں كرتا وہ مسلمان ہی نہیں ہے آج عالم اسلام نرغہ اعداء میں گھرا ہوا ہے لہذا تمام مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اپنی ذمہ داريوں سے عہدہ برآمد ہوں۔
فری ٹاؤن كونسل كے ركن الحاجی سعيدد كا مارا نے ايرانی كونسل خانہ كا شكریہ ادا كيا جو اس علاقہ میں اسلامی سرگرميوں میں مصروف ہے۔
623744