جنوب صربستان میں جديد جامع مسجد كا افتتاح

IQNA

جنوب صربستان میں جديد جامع مسجد كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ: نامور شخصيات كی موجودگی میں جنوب صربستان میں ايك جامع مسجد كا افتتاح كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی ادارے "Alukah" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس جامع مسجد كا گزشتہ ہفتہ افتتاح كيا گيا۔
اس موقع پر كوزوو كی اسلامی انجمن كی ايك كمیٹی جس كی قيادت كوزوو كے مفتی "نعيم ترناوا" كر رہے تھے بھی موجود تھی اور اس كے علاوہ دوسری نامور مذہبی شخصيات بھی موجود تھیں۔
كوزوو كےمفتی نےمسجد كی تعمير كی اہميت بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس سے اسلامی ثقافت كو پروان چڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے ان افراد كا بھی شكریہ ادا كيا جنہوں نے اس مسجد كی تعمير اپنا كردار نبھايا ہے۔
واضح رہے كہ اس علاقہ میں ہزاروں مسلمان زندگی بسر كرتے ہیں اور كوزوو كی انجمن ان كے دينی ومذہبی امور كو سنبھالتی ہے۔
624388