انديمشك میں "مہدويت" كے عنوان سے علمی نشستوں كا انعقاد

IQNA

انديمشك میں "مہدويت" كے عنوان سے علمی نشستوں كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار: ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی "نغمہ ھای عشق" انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے مہدويت كے عنوان پر خصوصی نشستوں كا انعقاد كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق ان علمی نشستوں كا ابتدائی مرحلہ گزشتہ سال بڑی كاميابی كے ساتھ منعقد كيا جا چكا ہے۔
اور اب یہ علمی نشستیں ماہرين اور مجرب اساتذہ كی موجودگی میں منعقد كی جائیں گی۔
ان علمی نشستوں میں "استاد قبيتی زادہ" مختلف سوالات كے جوابات دیں گے۔
اور اس طرح امام عصر(عج) كے سلسلہ میں بنائی گئی فلموں كا غير ملكی فلموں سے تقابلی جائزہ بھی ليا جائے گا۔
واضح رہے كہ ادارہ ثقافت و اسلامی كے تعاون سے اس سلسلہ كی پہلی نشست ۱۳ رجب مولائے كائنات كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے منعقد كی جا چكی ہے۔
625594