بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "info-islam" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی حقوق بشر ادارہ كے سربراہ "جمال الدين محمود آف" نےپريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ مركز مسلمانوں اور روس كے عدالتی نظام میں ثالثی كا كردار ادا كرے گا اور اس سے مسلمانوں كو ان كے حقوق ملیں گے۔
انہوں نے كہا كہ اس مركز كو "شرعی عدالت" سے موسوم كرنا صحيح نہیں ہے كيونكہ مركز كے پاس كوئی خاص اختيارات نہیں ہیں بلكہ اس مركز كا كام مسلمانوں كی شكايت كی شنوائی ہے اور انہیں حكام تك پہنچانا ہے اور ساتھ ہی مسلمانوں كے مسائل كو جلد از جلد نمٹانے كی خاطر ان كی راہنمائی ہے۔
625937