بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كے صوبہ "اربد" كے اوقاف كے ادارہ كے سربراہ جمال البطانیہ نے كہا ہے كہ اس صوبہ كے ادارہ نے رمضان المبارك كے استقبال كے لئے تمام تيارياں مكمل كر لی ہیں۔
انہوں نے كہا كہ رمضان المبارك كے لئے خصوصی پروگرامز تشكيل دیے گئے ہیں جنہیں مختلف مساجد میں برپا كيا جائے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مذہبی تقارير اور سيرت نبوی(ص) كے جلسات منعقد كیے جائیں گے۔
اربد كے ادارہ اوقاف كے سربراہ نے كہا كہ رمضان المبارك مہينہ میں علمی محافل كا انعقاد بھی كيا جائے گا۔
626534