بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "الكوثر" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائشگاہ كے انچارج "عباس ضيائيان" نے بتايا ہے كہ اس نمائشگاہ میں ۱۵ ہزار موضوعات پر مشتمل تقريباً ڈھائی لاكھ كتب ركھی گئی ہیں۔
اور ايك محتاط اندازے كے مطابق اب تك ايك لاكھ عراقی باشندے اس نمائشگاہ كا دورہ كر چكے ہیں۔
ضيائيان نے كہا كہ اس نمائشگاہ میں ۷۰ فی صد كتب عربی زبان میں، ۲۰ فيصد انگريزی زبان میں اور ۱۰ فيصد فارسی زبان میں ركھی گئی ہیں اور روزانہ تقريباً ۲۰ ہزار افراد اس نمائشگاہ كو ديكھتے ہیں۔
واضح رہے كہ بين الحرمين میں ايرانی كتب كی نمائش جاری ہے۔
627935