مصر میں اسلامی ميوزيم كا افتتاح

IQNA

مصر میں اسلامی ميوزيم كا افتتاح

سماجی گروپ: مصر كے دارالحكومت قاہرہ كے مضافات میں واقع عالم اسلام كے سب سے بڑے ميوزيم كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Express"كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تقريباً سات سال تك اس ميوزيم كی تعمير نو ہوتی رہی ار اب اسے عنقريب عوام كے لئے كھول ديا جائے گا۔
یہ ميوزيم ۲۰ویں صدی كے ابتداء میں اٹالين ہنرمند "الفونسو مانسكالو" كے توسط سے تعمير كيا گيا تھا جس میں تين ہزار سے زائد اسلامی آثار موجود تھے اور اب اس ميوزيم كی تعمير نو پر سات سال لگے ہیں۔
ميوزيم كے انچارج "محمد عباس سليم" كا كہنا ہے كہ ميوزيم قديم ہونے كی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ كا شكار تھا اور اس میں موجود اشياء كو بھی خطرہ لاحق تھا اس لیے اس كی تعمير نو كی گئی ہے۔
627904