بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ايلام كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين "محمد نقی لطفی" نے مساجد كے نمائندوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ مساجد كے پروگراموں كو جوانوں كی ضرورتوں كے مطابق ہونا چاہیے۔
انہوں نے كہا مساجد، اسلامی ترويج و نشرواشاعت كا بہترين ذريعہ ہیں لہذا اس دور میں انہیں اپنا كردار نبھانا ہو گا۔
صوبہ ايلام كی مساجد كے سربراہ "حسين ملكی" نے كہا ہے كہ مساجد اپنا اپنا كردار احسن طريقہ سے پيش كر رہی ہیں اور اس وقت صوبہ ايلام میں ۹۰ ثقافتی مراكز قائم ہیں۔
630605