پاكستان كے سيلاب زدگان كی امداد كے سلسلے میں اسلامی ممالك كو اپنی ذمہ داريوں كا احساس كرنا چاہیے: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

IQNA

پاكستان كے سيلاب زدگان كی امداد كے سلسلے میں اسلامی ممالك كو اپنی ذمہ داريوں كا احساس كرنا چاہیے: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی

سياسی گروپ: آيت اللہ مكارم شيرازی پاكستان كے سفير سے ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے ايك پاكستان كے سيلاب زدگان كی امداد كے سلسلے میں اسلامی ممالك كو اپنی ذمہ داريوں كا احساس كرنا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے ۱۶ اگست ۲۰۱۰ء كو پاكستانی سفير سے ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہا میں اس افسوسناك انسانی سانحے پر غم زدہ ہوں اور شب و روز سيلاب زدگان كی فكر میں ہوں۔
انہوں نے كہا یہ سانحہ بڑا درد ناك سانحہ ہے اور تمام مسلمانوں اور دنيا كے آزاد انسانوں كو چاہیے كہ وہ پاكستانی عوام كی مدد كریں۔
انہوں نے كہا ہم پاكستان كے غم میں برابر كے شريك ہیں اور سيلاب زدگان كے لئے دعاگو ہیں انہیں پھر اس قسم كے سانحے كا سامنا نہ كرنا پڑے۔
ياد رہے كہ آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے پاكستان كے سيلاب زدگان كے پانچ ارب ريال كی امداد كا اعلان كيا ہے اور لوگوں سے كہا ہے كہ وہ شرعی وجاہات كا كچھ حصہ پاكستانی سيلاب زدگان كے لئے مختص كریں۔
635068