تنزانیہ میں مسجد اور اسلامی مركز كا افتتاح

IQNA

تنزانیہ میں مسجد اور اسلامی مركز كا افتتاح

سماجی: گزشتہ روز تنزانیہ كے جزيرے زنگبار میں مسجد اور اسلامی مركز كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "haber 7" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مسجد اور اسلامی مركز تركی انجمن (ihh) كی كوششوں سے تعمير ہوئے ہیں اور گزشتہ روز اس مسجد اور اسلامی مركز كی افتتاحی تقريب میں جزيرہ زنگبار كے وزير اعظم "علی جمعہ شمحونا" نے شركت كی۔
انہوں نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے حكومت تركی اور تركی كی غير سركاری انجمنوں كی امداد پر شكریہ ادا كرتے ہوئے اس عزم كا اظہار كيا كہ یہ اسلامی مركز اس جزيرے میں اسلامی ثقافت كے فروغ میں اہم كردار ادا كرے گا۔
637400