بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامك تبليغاتی ادارہ قم كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين عباس اسكندری نے كہا ہے كہ مذہبی انجمنوں كو حكومتی سرپرستی و حمايت كی اشد ضرورت ہے وہ گذشتہ روز مختلف انجمنوں كے نمائندوں كے ساتھ گفتگو كر رہے تھے انہوں نے مزيد كہا كہ اگر مذہبی انجمنوں كی حكومت كی طرف سے سرپرستی نہ كی جائے تو وہ اعلی مقاصد تك رسائی حاصل نہیں كر سكتیں۔
حجۃ الاسلام والمسلمين اسكندری نے قم كی انجمنوں كی كاركردگی كو سراہتے ہوئے كہا كہ ان كا ماضی بہت درخشاں ہےاور انہوں نے انقلاب اسلامی كی كاميابی میں بھی كارھائے نماياں انجام دیے ہیں۔
641243