بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بيروت كے امام جمعہ سيد علی فضل اللہ نے كہا ہے كہ فلسطين كے عوام اس وقت انتہائی دردناك حالات سے دوچار ہیں۔
علامہ فضل اللہ كے فرزند ارجمند نے كہا كہ ان حالات میں اسرائيل كے ساتھ مزاكرات كرنا فلسطين كو محو كرنے اور اسرائيل كے سامنے سرتسليم خم كرنے كے مترادف ہو گا۔
انہوں نے فلسطينی عوام پر زور ديا كہ وہ اتحاد و وحدت كو فضا كو برقرار ركھتے ہوئے دشمن كے عزائم كو خاك میں ملا دیں۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ايران كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ايك اسلامی ممالك روز بروز ترقی كر رہا ہے لہذا دوسرے اسلامی ممالك كو چاہیے كہ وہ ايران كی حمايت كریں۔
642973