آيت اللہ "محمد حسن احمدی فقیہ يزدی" اپنے خالق حقيقی سے جا ملے

IQNA

آيت اللہ "محمد حسن احمدی فقیہ يزدی" اپنے خالق حقيقی سے جا ملے

فكرونظر گروپ: حوزہ علمیہ قم كے نامور استاد آيت اللہ "محمد حسن احمدی فقیہ يزدی" اپنے خالق حقيقی سےجا ملے۔
بين الاقوامی قرانی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كے نامور استاد جناب محمد حسن احمدی فقیہ يزدی جب كہ ليالی قدر كے سلسلہ میں يزد تشريف لے جا رہے تھے ايك ٹريفك حادثہ میں اپنے خالق حقيقی سے جا ملے۔
مرحوم كو يزد میں تشيع جنازہ كے بعد قم المقدس میں سپرد خاك كيا جائے گا۔
واضح رہے كہ وہ ايران كی پہلی مجتہدہ خاتون بانو "صفاتی" كے ہمسر گرامی تھے۔
644672