بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آيت اللہ رفسنجانی كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی نے قرآنی محفل خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت پوری دنيا میں اسلام و قرآن كی تعليمات عام ہو رہی ہیں جس كی وجہ سے بعض جاہل متعصب افراد اسلام كو افراطی مذہب ثابت كرنے كی كوشش كر رہےہیں۔
آيت اللہ رفسنجانی نے القاعدہ اور طالبان كو مغربی ممالك كے آلہ كار قرار ديتے ہوئے كہا مغربی دنيا ان كے سہارے قرآن مجيد كو بدنام كرنے كی كوشش كر رہے ہیں ليكن وہ اس میں بری طرح ناكام رہیں گے كيونكہ اسلام و قرآن كی حفاظت كا بیٹرا خود خدا نے اٹھا ركھا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ شب قدر كی عظمت كو پہچاننے كی ضرورت ہے اور ان ليالی قدر كی راتوں سے زيادہ سے زيادہ مستفيد ہونے كی ضرورت ہے۔
645159