ايران، امام موسی صدر كے بارے میں تحقيق كرے گا: مہر داد بذرپاش

IQNA

ايران، امام موسی صدر كے بارے میں تحقيق كرے گا: مہر داد بذرپاش

سياسی گروپ: لبنان كے كھيلوں كے وزير نے ايرانی صدر كے نائب سے ملاقات كی ہے جس میں انہوں نے كہا ہے كہ ايران امام موسی صدر كے بارے میں مزيد تحقيقات كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی نائب صدر اور يوتھ كونسل كے سربراہ مہر داد بذرپاش نے لبنان كے وزير كھيل علی عبداللہ سے ملاقات كی ہے جس میں دونوں ممالك كے باہمی تعلقات پر گفتگو كی گئی ہے۔
ايرانی مندوب نے كہا كہ ايران امام موسی صدر كے بارے میں مزيد تحقيقات كرے گا۔
علی عبداللہ نے كہا كہ لبنانی جوانوں اور ايرانی جوانوں میں یہ مناسبت پائی جاتی ہے كہ دونوں صیہونی طاقت كے خلاف ہیں۔
آخر میں دونوں راہنماؤں نے توقع ظاہر كی ہے كہ اس قسم كی ملاقاتوں سے دونوں ممالك كے تعلقات كو مزيد فروغ ملے گا۔
644897