مظلوم كا دفاع قرآنی پيغام اور شرعی وظيفہ ہے: عبدالرحمن خليفہ زادہ

IQNA

مظلوم كا دفاع قرآنی پيغام اور شرعی وظيفہ ہے: عبدالرحمن خليفہ زادہ

سياسی گروپ: بوكان كے امام جمعہ نے كہا ہے كہ مظلوم كا دفاع كرنا قرآنی پيغام اور دينی وظيفہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بوكان كے امام جمعہ "عبدالرحمن خليفہ زادہ" نے كہا ہے كہ مظلوم كا دفاع كرنا خداوند عالم كی تاكيدات میں سے ہے یہ صرف ايك سياسی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے كہا كہ بيت المقدس مسلمانوں كا قبلہ اول ہے لہذا اس كا دفاع كرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔
خليفہ زادہ نے كہا كہ اسرائيل عالم انسانيت كا دشمن ہے لہذا اس كے حقيقی چہرہ كو دنيا كے سامنے پيش كرنے كی ضرورت ہے۔
646080