عوام، روز قدس كی ريليوں میں بھرپور شركت كریں: آيت اللہ نوری ہمدانی

IQNA

عوام، روز قدس كی ريليوں میں بھرپور شركت كریں: آيت اللہ نوری ہمدانی

سياسی وسماجی گروپ: مرجع عظيم نے كہا ہے كہ عوام كو چاہیے كہ وہ روز قدس كی ريليوں میں بھرپور شركت كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مرجع عظيم الشان جناب آيت اللہ العظمی حسين نوری ہمدانی كےدفتر سے ايك اعلان صادر ہوا ہے جس میں انہوں نے كہا ہے كہ ۶۰ سال ہو گئے ہیں كہ اسرائيل نے فلسطينيوں پر عرصہ حيات تنگ كر ركھا ہے بے گناہ افراد كا قتل عام، فلسطينيوں كے گھروں میں داخل اور قبلہ اول پر غاصبانہ قبضہ اس كے آشكار مظالم ہیں۔
لہذا ان مظالم كے خلاف آواز اٹھانے كے لئے تمام مسلمانوں پر لازم ہے كہ وہ سڑكوں پر آ كر ريليوں میں بھرپور شركت كریں۔
646453