قدس كے مقاصد اسلامی اتحاد میں مضمر ہیں: حجۃ الاسلام غلام رضا باوقار

IQNA

قدس كے مقاصد اسلامی اتحاد میں مضمر ہیں: حجۃ الاسلام غلام رضا باوقار

سياسی وسماجی گروپ: مشگين شہر كے امام جمعہ نے كہا ہے كہ قدس كے مقاصد اسلامی اتحاد كے ذريعہ ہی حاصل كیے جا سكتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مشگين شہر كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين "غلام رضا باوقار" نے كہا ہے كہ اسرائيل نے فلسطينيوں پر ہر قسم كے ظلم و ستم كو روا ركھا ہے لہذا قدس كے مقاصد كو حاصل كرنے كے لئے ضروری ہے كہ عالم اسلام متحد ہو جائے۔
انہوں نے كہا كہ اسرائيل كے خلاف نكلنے والی ريليوں سے اسرائيل میں مايوسی كے بادل چھا جاتے ہیں اور اس سے اسلامی جہاد كے جذبے كو نئی روح ملتی ہے انہوں نے كہا كہ عالمی قدس كی ريلياں اسرائيل كے وجود كو تسليم نہ كرنے كا اہم ذريعہ ہیں۔
647646