باكو میں عالمی قدس كا انعقاد

IQNA

باكو میں عالمی قدس كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: آذربائيجان كے دارالحكومت باكو كے عوام نے عالمی يوم قدس انتہائی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ريلی میں كثير تعداد میں لوگوں نے شركت كی ہے اور اسرائيل كے تجاوزات كے خلاف نعرہ بازی كی ہے۔
واضح رہے كہ اس علاقے میں لوگ ہر سال عالمی يوم قدس انتہائی عقيدت و احترام كے ساتھ مناتے ہیں۔
اس موقع پر سيكورٹی كے سخت انتظامات كیے گئے تھے۔
پوليس كے ساتھ مظاہرين كی ہاتھا پائی بھی ہوئی جس كی وجہ سے ۳۰ افراد كو حراست میں ليا گيا۔
647633