بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سيراليون میں مقيم لبنانيوں كی افطار پارٹی میں اہم شخصيات نے شركت كی ہے جس میں ايرانی كلچر سنٹر كے ڈائريكٹر نے بھی شركت كی ہے۔
افطار پارٹی سے خطاب كرتے ہوئے "حاج محمد رضا" نے كہا ہے كہ اس وقت قبلہ اول صیہونيوں كے قبضہ میں ہے اور مسلمانوں كا وظيفہ ہے كہ اس كی بازيابی كے لئے بھرپور كوشش كریں۔
لبنان كے عالم دی اور مذہبی اسكالر جناب حجۃ الاسلام والمسلمين "شيخ علی طحينی" نے كہا ہے كہ ۳۰ سال قبل امام خمينی(رح) نے آخری جمعہ كو قدس كے عنوان منانے كا اعلان كيا ہے اور آج بھی یہ دن اسی طرح عيقدت و احترام كے ساتھ منايا جاتا ہے۔
648166