بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے مذہبی راہنما سيد علی فضل اللہ نے پاكستان كے شہر كوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی كی سخت الفاظ میں مذمت كی ہے اور بعض مسلم رہنماؤں كی خاموشی كی بھی مذمت كی ہے۔
انہوں نے كہا قدس كی ريلی میں خودكش حملہ كھلی جارحيت ہے جس كی جتنی مذمت كی جائے كم ہے۔
انہوں نے كہا كوئٹہ میں ريلی پر حملہ استكبار كی پہنانی سازش ہے جو امت مسلمہ كے اہم مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
واضح رہے كہ كوئٹہ پاكستان میں ہونے والے خودكش حملہ میں ۷۵ افراد شہيد اور ۲۰۰ زخمی ہو گئے تھے۔
648447