امريكی كليسا سياسی مقاصد كے حصول كے درپے ہے: مہدی مصطفوی

IQNA

امريكی كليسا سياسی مقاصد كے حصول كے درپے ہے: مہدی مصطفوی

سياسی وسماجی گروپ: ثقافت و ارتباط اسلامی ادارہ كے سربراہ نے كہا ہے كہ ۱۱ ستمبر كو قرآن سوزی ڈے كے طور پر منانا سياسی اقدام ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ثقافت و ارتباط اسلامی ادارہ كے سربراہ مہدی مصطفوی نے كہا ہے كہ امريكہ كليسا كی جانب سے ۱۱ ستمبر كو قرآن سوزی ڈے كے طور پر منانا صیہونيوں كی سازش ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس قسم كے اقدام انسانی حقوق كے ساتھ متصادم ہیں۔
انہوں نے كہا كہ وہ افراد جو قرآن مجيد كا منطقی جواب نہیں دے سكتے وہ قرآن سوزی جيسے گھٹيا اقدام كر رہے ہیں۔
واضح رہے كہ امريكہ كی رياست فلوریڈا كے كليسا نے ۱۱ ستمبر كو قرآن سوزی ڈے كے طور پر منانے كا اعلان كر ركھا ہے۔
651681