بحرينی شيعوں پر حملوں كے نئے دور كا آغاز

IQNA

بحرينی شيعوں پر حملوں كے نئے دور كا آغاز

سماجی گروپ: بحرين میں حكومتی اہلكاروں كی جانب سے شيعہ ہراسی كا سلسلہ جاری ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس وقت بحرينی كی خفیہ زندانوں میں كئی سركردہ شيعہ رہنما بند ہیں تو دوسری طرف حكومت بحرين نے اكثريت شيعہ آبادی كو ہراساں كرنے كا سلسلہ جاری كر ركھا ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے عوام اور حكومتی اہلكاروں كے مابين جھڑپوں كا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرين نے بعض مقامات پر آگ بھی لگائی ہے۔
واضح رہے كہ بحرين كی حكومت سعودی حكومت كے اكسانے پر بحرين كے شيعہ علماء كو دبانے كی كوشش كر رہی ہے۔
اور ان پر الزام لگايا جاتا ہے كہ وہ غير ملكی طاقتوں كے اثاروں پر بحرين میں بھی ولايت فقیہ جيسا نظام لانا چاہتے ہیں۔
652227