قرآن مجيد كی توہين سے امريكہ كا حقيقی چہرہ نماياں ہو گيا ہے: غلام محمد طاہری

IQNA

قرآن مجيد كی توہين سے امريكہ كا حقيقی چہرہ نماياں ہو گيا ہے: غلام محمد طاہری

سياسی گروپ: قرآن مجيد كی توہين سے امريكہ كے حقيقی چہرے سے نقاب الٹ گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق صوبہ بلوچستان كے مذہبی رہنما غلام محمد طاہری نے قرآن خبررساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ وہ افراد جنہوں نے قرآن مجيد كی توہين كی ہے وہ حقيقی عيسائی نہیں ہیں۔
انہوں نے كہا كہ قرآن مجيد كی توہين سے دنيا بھر كے سامنے امريكہ كا حقيقی چہرہ نماياں ہو گيا ہے۔
انہوں نے كہا كہ امريكہ كی اسلام دشمنی كسی پر پوشيدہ نہیں ہے ليكن امريكی حكومت نے قرآن سوزی كو نہ ركوا كر اور یہ اقدام كرنے والوں كو سزا نہ دے كر اپنی اسلام دشمنی كی قلعی كھول دی ہے۔
654537