قرآن مجيد كی توہين كا مناسب جواب ديا جائے گا: وحيد جلال زادہ

IQNA

قرآن مجيد كی توہين كا مناسب جواب ديا جائے گا: وحيد جلال زادہ

سياسی وسماجی گروپ: مغربی آذربائيجان كے گورنر نے كہا ہے كہ قرآن مجيد كی توہين كا مناسب جوان ديا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مغربی آذربائيجان كے گورنر جناب "وحيد جلال زادہ" نے كہا ہے كہ قرآن مجيد كی توہين پر عالم اسلام كے ہر طبقہ نے احتجاج كہا ہے۔
انہوں نے كہا كہ عالم اسلام كو بيداری كا ثبوت دينا چاہیے اور استكبار كی سازش كو ناكام بنانا چاہیے۔
جلال زادہ نے كہا ہے كہ قرآن مجيد كی توہين پر پوری دنيا سراپا احتجاج ہے جس میں مسلمانوں كے ساتھ ساتھ مسيحی برادری بھی شريك احتجاج ہے۔
654723