بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جبل عامل لبنان علماء كونسل سے سربراہ علامہ شيخ عفيف نابلسی نے كہا ہے كہ ايسے علماء جو مسلمانوں كے اتحاد كو پارہ پارہ كر رہے ہیں وہ اسرائيل و امريكہ كے ہم نوا ہیں اور استكباری كی طرح خطرناك ہیں۔
علامہ نابلسی نے كہا كہ ازدواج و اصحاب رسول كی توہين شيعہ مذہب كا حصہ نہیں ہے۔
انہوں نے كہا كہ تعصب اور تفرقہ بازی سے اسلام كو شديد خطرہ لاحق ہے اور دشمن اس سے استفادہ كرتا ہے۔
655550