استنبول میں مقيم ايرانی طلباء كا قرآن سوزی كے خلاف مظاہرہ

IQNA

استنبول میں مقيم ايرانی طلباء كا قرآن سوزی كے خلاف مظاہرہ

سياسی وسماجی گروپ: استنبول میں قائم ايرانی طلاب كی تنظيم نے قرآن سوزی كے واقعہ كی شدت پسند كے ساتھ مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق استنبول میں قائم ايرانی طلاب كی تنظيم نے قرآن سوزی كے واقعہ كی شدت كے ساتھ مذمت كی ہے ان كے بيانیہ میں آيا ہے كہ استنبول میں قائم ايرانی طلاب كی تنظيم اسلام قرآن مجيد كی بے حرمتی كی پرزور مذمت كرتی ہے اور امام عصر اور رہبر انقلاب كو تسليت پيش كرتی ہے اور ساتھ ہی امريكہ سے تقاضا كرتی ہے كہ وہ اس واقع میں ملوث افراد كو قرار واقعی سزا دے۔
واضح رہے كہ مسلمان اس واقعہ كا مجرم نہ تو عيسائيوں كو قرار ديتے ہیں اور نہ ہی یہوديوں كو قرار ديتے ہیں بلكہ اس كے ذمہ دار صہيونی ہیں۔
655313