بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كرمان كے قائم مقام امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين "مہدی عرب پور" نے كہا ہے كہ قرآن مجيد كی اہانت استكبار كی اسلام كے خلاف سازش كا ايك حصہ ہے۔
انہوں نے كہا قراان مجيد كے اوراق جلانے سے نور خدا كو كاموش نہیں كيا جا سكتا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی انقلاب كی كاميابی سے پوری دنيا اور خصوصاً يورپ اسلام كا دور دورہ ہوا ہے۔
جس سے اسلام دشمن عناصر بوكھلا كر اسلام كے خلاف سازش كر رہے ہیں۔
حجۃ الاسلام "مہدی عرب پور" نے كہا ہے كہ كبھی قرآنی آيات لكھ كر كبھی رسول خدا كی توہين اور كبھی قرآن سوزی كے ذريعہ اسلام كو بدنام كيا جا رہا ہے۔
656707