بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس علمی نشست میں ايران كے تين ماہرين "محسن شجاع خانی" باقر طالبی دارابی اور يونس نوربخش نے شركت كی ہے اس كے علاوہ ميزبان ملك كے مسيحی اسكالر بھی موجود تھے۔
اس علمی نشست كے اہم موضوعات میں انسانوں كا باہمی سلامتی كے ساتھ زندگی بسر كرنا، عدالت اجتماعی اور اديان كا كردار اور معاشرتی اقتصاد و غيرہ تھے۔
اس نشست كی اختتامی تقريب میں فلپائن میں تعنيات ايرانی سفير جناب "علی مجتبی اروز بہانی" فلپائن كے وزير تعليم جناب "آرمیں لوشترو" اور دوسری اہم شخصيات موجود تھیں۔ آخر میں توہين قرآن كی بھی مذمت كی گئی۔
656983