قرآن مجيد كی توہين پر گرجستانی مسلمانوں كا احتجاج

IQNA

قرآن مجيد كی توہين پر گرجستانی مسلمانوں كا احتجاج

سياسی وسماجی گروپ: گرجستان كے غيور مسلمانوں نے قرآن مجيد كی توہين پر صدائے احتجاج بلند كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گرجستان كے مسلمانوں جن میں شيعہ وسنی دونوں فرقوں كے افراد موجود تھے نے مسجد امام علی(ع) تك احتجاجی ريلی نكالی ہے اور قرآن كی توہين و بے حرمتی پر صدائے احتجاج بلند كی ہے۔
واضح رہے كہ امريكہ كے ايك اسقف ٹيری جونز نے ۱۱ ستمبر كو قرآن سوزی ڈے كے طور پر منانے كا اعلان كر ركھا تھا اور اپنے پيروكاروں سے تقاضا كيا تھا كہ اس دن قرآن مجيد كے اوراق جلائے جائیں۔
656990