توہين قرآن سے مغربی ممالك كی حقيقت واضح ہو گئی ہے: حجۃ الاسلام اسدی

IQNA

توہين قرآن سے مغربی ممالك كی حقيقت واضح ہو گئی ہے: حجۃ الاسلام اسدی

سياسی وسماجی گروپ: امريكہ اور صیہونيوں نے قرآن مجيد كی توہين كر كے اپنے وقار كو شديد نقصان پہنچايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين اسدی نے كہا ہے كہ دشمنان اسلام ہميشہ سے قرآن و اسلام كے خلاف سازشوں میں مصروف رہا ہے۔
انہوں نے كہا انقلاب اسلامی بھی كيوں كہ اسلام كے اصولوں پر استوار ہے اس لیے دشمنوں نے اس كے خلاف بھی كھل كر سازشیں كی ہیں ليكن اللہ تعالی كی مدد سے یہ انقلاب محفوظ رہا ہے۔
انہوں نے قائد انقلاب كے بيان كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن مجيد كی توہين تمام مسلمانوں كے لئے خطرے كا ايك الارم ہے تاكہ وہ اپنے دشمنوں كو حقيقتاً پہچان سكیں۔
خوسف كے امام جمعہ نے كہا كہ شمنان اسلام جس وقت عظمت اسلام كو ملاحظہ كرتے ہیں تو یہ ان كے لئے ناقابل برداشت ہوتا ہے اور وہ اسلام كے خلاف سازشیں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ مسلمانوں كی بيداری سے دشمنوں كو مايوسی ہو گی۔
658899