بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" ايران كے صدر جناب ڈاكٹر احمدی نژاد نے عرب ليگ كے جنرل سيكرٹری عمر موسی سے گفتگو كرتے ہوئے كہاہے كہ اس وقت امت مسلمہ كے اتحاد كی اشد ضرورت ہے اور مسلمانوں كی بقاء كا راز بھی امت مسلمہ كے اتحاد میں ہی مضمر ہے۔
انہوں نے فلسطين كے حالات كا تذكرہ كرتے ہوئے كہا كہ یہوديوں كی آباد كاری سے فلسطين كے باشندے بے گھر ہو جائیں گے اور خط میں نيا بحران پيدا ہو جائے گا۔
انہوں نے عراق كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ نے عراقی عوام كے لئے كوئی خاص كام نہیں كيا ہے اميد كی جاتی ہے كہ عراق میں جلد ہی قانونی حكومت قائم ہوجائے گی۔
عرب ليگ كے جنرل سيكرٹری نے كہا ہے كہ اس خطے میں ايران كی اہميت كو پنہان نہیں كيا جا سكتا۔
660533